دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برسلز میں ہندوستان کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
No image برسلز (کشیر رپورٹ)بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیر اہتمام مظاہرے میں بڑی تعداد میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دیگر ہمدردوں اور انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداربھارت نے کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہمارے بھائی اور بہنیں گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و ستم کا شکارہیں۔ وادی کشمیر میں بھارتی پولیس اور فورسزکے اہلکار کشمیریوں کو قتل کررہے ہیں، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد، خوف و ہراس اور خواتین کی عصمت دری معمول بن چکاہے۔
مظاہرے کی قیادت چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کی جبکہ دیگر شخصیات سردار صدیق، راجہ مستجاب، سردار محمود، سلیم میمن، سردار تیمور، ملک پرویز، مہر ندیم اور راجہ عبدالقیوم قابل ذکر ہیں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی ۔ علی رضاسید نے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت نے جموں و کشمیر پرغیر قانونی طورپر قبضہ کر رکھا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اقوام عالم بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کے خلاف اس کے جارحانہ اور ظالمانہ رویئے پر خاموش ہیں۔
واپس کریں