دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چین کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدے کے مطابق حل کرنے پہ زور
No image بیجنگ (کشیر رپورٹ)چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں اور متعلقہ دوطرفہ معاہدے کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیئے اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کیا جائے جس سیصورتحال مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے ۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے بیجنگ میں انٹرنیشنل پریس سینٹر میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے۔ مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا ایسا تنازعہ ہے جو طویل عرصے سے حل طلب ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور متعلقہ دو طرفہ معاہدوں کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔چینی ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فریقین کو ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے صورت حال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کو حل کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات کریں ۔
واپس کریں