دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے صدر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کا خط
No image نیو یارک28اکتوبر (کشیر رپورٹ)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے صدر ساباکوروسی اور سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا خط ان کے حوالے کیا جس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔اقوام متحدہ وزیر خارجہ کا خط سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی دستاویز کے طور پر جاری کرے گا۔قبل ازیں پاکستان کے مندوب نے مسئلہ کشمیر پر منعقدہ ویبینار میں کہا کہ پاکستان تقریبا ہر ماہ سلامتی کونسل کو بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرع خارجہ کا خط دنیا کو کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جاری ظلم و بربریت سے آگاہ رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر منایا۔ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا اور اب تک کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔
واپس کریں