دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی صدارتی الیکشن مہم میں صدر ٹرمپ کو دھچکہ، اہلیہ سمیت کورونا میں مبتلا
No image کورونا کی عالمی وبا کو چین کی سازش قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اہلیہ کے ہمراہ14 دن کے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ ایسے وقت میں کورونا کا شکار ہوئے ہیں کہ جب امریکہ میں صدارتی الیکشن مہم جاری ہے اور تین صدارتی مباحثے بھی ابھی باقی ہیں۔چند دن قبل ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے کو بالخصوص صدر ٹرمپ کی طرف سے غیر مناسب طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا اور اس پہلے مباحثے کو امریکی تاریخ کا بدترین صدارتی مباحثہ قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر کے مشیر ہوپ ہکس کورونا کا شکار ہوئے اور وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ منگل کو طیارے کے سفر میں ساتھ تھے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل ،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، اور مختلف ملکوں کے رہنمائوں نے صدر ٹرمپ کو جلد صحت یابی کی نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔
واپس کریں