دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ' سی ای او' اگروال اور' سی ایف او' سیگال کو فارغ کر دیا
No image نیو یارککشیر رپورٹ) ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر کے سابق ' سی ای او' اگروال اور' سی ایف او 'سیگال کو سرمایہ کاروں کو ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد سے متعلق گمراہ کرنے پرفارغ کردیا ہے۔ امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک ٹوئٹ میں کہا کہ '' پرندہ آزاد ہوگیا''۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر کے لوگو پر نیلے رنگ کا پرندہ ہے۔ایلون مسک نے44 ارب ڈالر میں ' ٹوئٹر' خریدنے کے بعد ٹوئٹر میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ اگر وال ٹوئٹر میں اپنی ہندوستان نواز پالیسیوں کی وجہ سے بھی بدنام ہیں۔
واپس کریں