دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر دفاع کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر کشمیر فریڈم فائٹرز نے بانڈی پورہ میں بم دھماکے سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا، کولگام میں ایک مجاہد شہید
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی وزیر دفاع کے دورے کے موقع پر آزادی پسند کشمیری مزاحمت کاروں نے بم سے ہندوستانی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں ایک کشمیری مجاہد شہید ہو گیا۔ ہندوستانی فوج نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے آلوسہ علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا ، آلوسہ بڈگام میں جمعرات کے بعد دوپہر اس وقت دھماکہ ہوا جب علاقے سے ایک فوجی گاڑی جا رہی تھی ۔ ہندوستانی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گیا ۔ جنوبی ضلع کولگام کے کوثر ناگ علاقے میں ہندوستانی فوج وفورسز اور کشمیری فریڈم فائٹرز کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی ہے ۔ کشمیر پولیس زون بتایا کہ کوثر ناگ کولگام علاقے میں مختصر جھڑپ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہو گیا ۔
واپس کریں