دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت کشمیر کی آٹھ سال کی حالت پر وائٹ پیپر جاری کرے : کانگریس کا مطالبہ
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ) کانگریس نے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان کشمیری پنڈتوں کے مسلسل اخراج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی صورتحال پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کشمیر میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران وہاں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ حکومت وہاں انتخابات نہیں کرا پارہی ہے اور دہشت گرد لوگوں کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں، لیکن مودی حکومت اس صورتحال کو معمول کے مطابق بتا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 10 ماہ میں 30 کشمیری پنڈت مارے گئے ہیں۔ دہشت گرد نشانہ بنا کر وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ شوپیاں جیسی جگہ پر 32 سال سے دہشت گردی کے ماحول میں جو کشمیری پنڈت رہ رہے تھے، وہ بھی ہجرت کرنے لگے ہیں۔ اس دیوالی پر 15 خاندان شوپیاں جیسی جگہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
واپس کریں