دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے ضلع میرپور کی تحصیل ڈڈیال میں ایک اژدھے کو ڈنڈے مار کر ہلاک کر دیا گیا، عوام میں آگاہی مہم کی ضرورت
No image میر پور(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے منی لندن کہلائے جانے والے ضلع میر پور کی تحصیل ڈڈیال میں ایک راک پائیتھن اژدھا کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا۔ اژدھے کو ڈنڈوں سے ہلاک کرنے والے افراد نے اسے مارتے ہوئے اپنی وڈیو بھی بنائی۔ تفصیلات کے مطابق میر پور کے معروف صحافی محمد امین بٹ نے اطلاع دی کہ ڈڈیال کے علاقے بہاری میں بعض افراد نے ایک اژدھے، راک پائیتھن کو ڈنڈے مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ اژدھے کو ہلاک کرنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پہ موجود ہے۔ صحافی محمد امین بٹ نے کہا کہ چند افراد نے بے دردی سے اژدھے کو ڈنڈوں سے ہلاک کر دیا، اژدھا انسانوں کی جہالت کی بھینٹ چڑھ گیا۔میرپور ڈویژن میں آئے روز اژدھے کو ہلاک کرنے کی اطلاعات آتی رہتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات پر زور دیا ہے کہ اژدھوں کو ہلاک نہ کرنے کے حوالے سے عوام میں موثر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ کو بھی اژدھوں کو ہلاک کرنے کی کاروائیوں پر تادیبی کاروائی کرنا چاہئے۔
واپس کریں