دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ کے نئے کنزرویٹیو وزیر اعظم رشی سنگ ایک قدامت پرست ہندو، پہلی تقریر ہندوئوں کا مقدس دھاگہ پہن کر کی
No image لندن(کشیر رپورٹ) برطانیہ کے پہلے غیر انگریز ہندو وزیر اعظم رشی سنک برطانیہ میں پیدا ہونے ، تعلیم ، کاروبار، سیاست کے باوجود ایک توہم پرست، قدامت پرست ، دقیانوسی ہندوہیں۔ اس کا ایک ثبوت اس وقت سامنے آیا کہ جب وزیر اعظم رشی سنک نے منگل کو 10 ڈاننگ اسٹریٹ میں اپنی پہلی تقریر کے موقع پر انہوں نے دائیں ہاتھ کی کلائی میں ہندوئوں کا مقدس کہلایا جانے وال سرخ 'کالاوا' کا دھاگہ پہن رکھا تھا، مولی یا کلاوا ایک سوتی لال دھاگہ ہے، جسے بہت مقدس سمجھا جاتا ہے اور ہندو اسے تمام مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، اس دھاگے کو دیوتا کو کپڑا چڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں، مولی کا دھاگہ کسی بھی عبادت کا لازمی حصہ ہے۔
واضح رہے کہ رشی سنک کا وزیر اعظم بنانے کا محرک ان کی امارت ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سنک اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں کی مالیت ملکہ برطانیہ سے بھی زیادہ ہے۔برطانیہ میں لز ٹرس کی حکومت کی تبدیلی کی بنیادی وجہ برطانیہ کو درپیش معاشی بحران ہے ، عمومی طور پر کہا جا رہا ہے کہ رشی سنک کو ان کی غیر معمولی دولت کے تناظر میں ہی برطانیہ کا وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔
واپس کریں