دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات، 13637 امیدواران کے کاغذات نامزدگی میں سے 454 مسترد ہوئے
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)26 اکتوبر2022۔آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات2022 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل،24اکتوبر شام 4 بجے تک بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے 13637 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے 454 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2022 میں حصہ لینے کیلئے ضلع بھمبر سے 1347،نیلم سے 735،میرپور سے 1387،جہلم ویلی سے 699،کوٹلی سے 2570،سدھنوتی سے 991،باغ سے 1506،حویلی کہوٹہ سے 460،پونچھ سے 1800 جبکہ ضلع مظفرآباد سے 2142 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ضلع بھمبر سے 52 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، نیلم سے 7، میرپور سے 43، جہلم ویلی سے 11،کوٹلی سے 104، سدھنوتی سے 11،باغ سے 39،حویلی کہوٹہ سے 15،پونچھ سے 107 اور ضلع مظفرآباد سے 65 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔
واپس کریں