دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج850غیر ملکی جدید جنگی ڈرون خرید رہی ہے، پاکستان کے خلاف ہندوستان کےجنگی عزائم
No image نئی دہلی(کشیر رپورٹ)ہندوستان اپنی فوج کے لئے دنیا بھر سے جدید ہتھیاروں کی خریدار ی کر رہا ہے اور اسی حوالے سے ہندوستانی فوج 850جدید جنگی ڈرون طیارے خرید رہی ہے۔ہندوستانی حکومت نے فوج کے لئے جدید 850جنگی ڈرون خریدنے کی منظوری دے دی ہے اورغیر ملکی ڈرون کمپنیوں سے خریداری کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے لئے جدید جنگی ڈرون کی خریداری ہنگامی بنیادوں پر' فاسٹ ٹریک'کے طور پر خریدے جا رہے ہیں۔ان میں 80چھوٹے ڈرون شام ہیں جبکہ750جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی ڈرون خریدے جا رہے ہیں۔ ہندوستان نے پہلے ہی امریکہ سے3بلین ڈالر مالیت کے30 جدید جنگی ڈرون حاصل کئے ہیں تاہم اب ہندوستانی فوج کی طرف سے بہت بڑی تعداد میں جدید جنگی ڈرون طیاروں کی خریداری ہندوستان کے بالخصوص پاکستان کے خلاف جنگی عزائم کا کھلا اظہارہے۔
واپس کریں