دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک نے کابینہ کی تشکیل شروع کر دی
No image لندن(کشیر رپورٹ)برطانیہ کے نئے وزیر اعظم رشی سونک نے کابینہ کی تشکیل شروع کر تے ہوئے اہم وزارتوں پہ مختلف شخصیات کو نامزد کیا ہے۔ وزیر اعظم رشی سونک نے ڈومینیک راب کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے، پینی مورڈنٹ لیڈر آف دی ہائوس آف کامنز اور ڈومینیک راب کے پاس لارڈ چانسلر اور وزیر قانون کا عہدہ بھی ہوگا۔سائمن ہارٹ پارلیمنٹ میں پارٹی کے چیف وہپ، جیمز کلیورلی وزیر خارجہ ، جیرمی ہنٹ کو وزیر خزانہ، ین والس وزیر دفاع، سویلا بریورمین وزیرِداخلہ ،گرانٹ شاپس کی وزیر برائے تجارت، توانائی و صنعت ،ندیم ضحاوی وزیر نامزد کردیئے گئے، تاہم انہیں ابجی کوئی محکمہ نہیں دیا گیا۔
واپس کریں