دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان نے جمعہ،28اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
No image لاہور(کشیر رپورٹ)عمران خان نے جمعہ،28اکتوبر کو لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو ایوان وزیر اعظم پنجاب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مارچ پرامن احتجاج ہوگا، ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں آصف زرداری کو بھی چیلنج کرتا ہوں، وہ اب مجھ سے سندھ میں جیت کر دکھا دے، میرا اگلا پروگرام سندھ آنے کا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان نے ہمارے خلاف 2 مارچ کیے، بلاول نے بھی ایک مارچ کیا، مریم نواز نے بھی ایک لانگ مارچ کیا جو گوجر خان میں ہی رہ گیا تھا، اس وقت توکسی کو خیال نہیں آیا کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں، ہم نے مارچ میں لانگ مارچ شروع کرنا تھا،مئی کو ہمارے پر امن احتجاج پر تشددکیا گیا، 25 مئی کو صرف ملک کی خاطر لانگ مارچ کال آف کیا، سندھ ہائوس میں لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی، جولائی کے ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد مجھ پر 20 سے زائد ایف آئی آرز کاٹ دی گئی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ سیاست سے بہت اوپر کی چیز ہے، یہ جہاد ہے، یہ فیصلہ کرے گا پاکستان نے کدھر جانا ہے، یہ جہاد فیصلہ کرے گا کہ کیا چوروں کی غلامی کرنی ہے یا نہیں، ان کے ہینڈلرز سمجھتے ہیں ہم بھیڑ بکریاں ہیں، یہ ہماری حقیقی آزادی کا مارچ ہے۔
واپس کریں