دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عوام کنزرویٹیو پارٹی کی غلطیوں کے ازالے کے لئے گراں ادائیگیاں نہیں کریں گے، وزیر اعظم رشی سنک خود کو ہوشیار سمجھتے ہیں۔پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے سربراہ کیر اسٹارمر کی کڑی تنقید
No image لندن(کشیر رپورٹ) برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے سربراہ کیر اسٹارمر نے منگل کو پارلیمنٹ میں اپنی شیڈو کابینہ سے خطاب میں نئے وزیر اعظم رشی سنک پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ برطانوی عوام کنزر ویٹیو پارٹی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی غلطیوں پر قابو پانے کے لئے عائید کردہ گراں مالی ادائیگیاں نہیںکریں گے۔ کیر اسٹارمر نے کہا کہ نئے وزیر اعظم رشی سنک نے اپنی پارٹی کنزر ویٹیو کو پہلے اور اپنے ملک برطانیہ کو دوسرے نمبر پہ رکھا ہے،کنزرویٹیو پارٹی الیکشن نہیں چاہتی، لز ٹرس نے رشی سنک کو وزیر اعظم کے مقابلے میں شکست دی تھی،عوام کنزرویٹیو پارٹی کی حکومت کی غلطیوں کے ازالے کے لئے اضافے اخراجات کی ادائیگیاں نہیں کریں گے،وزیر اعظم کے طور پر رشی سنک خود کو ہوشیار اور قابل اعتمادقرار دینے کی کوشش کر رہا ہے،محنت کش افراد کنزور ویٹیو پارٹی کی غلطیوں کا خمیازہ اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رشی سنک کو خود کو "نئے جھاڑو" کے طور پر رنگنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، اور لیبر ٹوری پارٹی کی معاشی غلطیوں کے لیے اسے مورد الزام ٹھہرائے گی۔
کیرا سٹارمر نے کہا کہ رشی سنگ کے سنک کے ریکارڈ پر بھی توجہ مرکوز کریں کہ کم نمو، زیادہ مہنگائی اور کام کرنے والے لوگوں کے لیے ٹیکس میں اضافہ۔ ایم پیز اور شیڈو منسٹرز جانسن کو زبردستی نکالنے میں سنک کی بے رحمی، اس کے پارٹی گیٹ پر جرمانہ اور ٹرس کے ہاتھوں اس کی شکست پر بھی کڑی تنقید اور محاسبہ کریں گے، جسے لیبر ان کے لئے ایک ذلت کے طور پر پیش کرے گی۔ لیبر پارٹی رہنما نے شیڈو کیبنٹ کے خطاب میں ان حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے سنک کو "بے رحم" قرار دیا اور کہا کہ اس نے بورس جانسن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جب اس نے سوچا کہ وہ اپنی نوکری حاصل کر سکتا ہے۔

واپس کریں