دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میں اپنے ملک کو الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے متحد کروں گا،وزیر اعظم رشی سنک ، پہلی تقریر میں ترجیحات بیان
No image لندن(کشیر رپورٹ)رشی سنک نے منگل کو بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی اور کنگ چارلس سوم نے رشی سنک کو وزیر اعظم بننے کی دعوت دی۔اس کے بعد رشی سنک نے 10دائننگ سٹریٹ میں اپنے آفس کے سامنے سڑک پہ اپنے رایتی خطاب میں کہا کہ میں نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم سے ملاقات کی اور کنگ چارلس کی طرف سے وزیر اعظم کے طور پر ان کے نام پر حکومت بنانے کی دعوت کو قبول کیا ۔وزیر اعظم رشی سنک نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کو سنگین اقتصادی مسئلے کا سامنا ہے،کووڈ کے بعد یوکرین جنگ میں روس نے مارکیٹ میں گیس سپلائی روک دی ،رشی سنک نے کہا کہ میں پیش رو لز ٹرس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ اقتصادی مسائل کے حوالے سے غلط نہیں تھیں اور میں اس حوالے سے ان کی تبدیلی کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی مسائل کو ٹھیک کرنا ہے اور ایسا فوری طور پر کرنا ہے،میں اپنی حکومت کے اقتصادی استحکام اوراعتماد کے ایجنڈے پر کام کروں گا،اس کا مطلب مشکل فیصلے کرنا ہے۔ وزیراعظم رسی سنک نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میںکووڈ کی ہنگامی صورتحال کی طرح آج درپیش چیلنجز پر قابو پائوں گا،جس حکومت کی میں قیادت کر رہا ہوں،آپ کے اور آپ کی اولادوں کے قرضوں کے مسئلے کو بھی حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف الفاظ سے نہیں بلکہ اقدامات سے اپنے ملک کو متحد کروں گا،میں آپ کے لئے ڈیلیور کرنے کے لئے بھر پور طور پر محنت کروں گا، یہ حکومت ہر سطح پہ پیشہ وارانہ طور پر بہترین کام کرے گی،میں آپ کا اعتماد جیتوں گا،میں بورس جانسن کی وزیر اعظم کے طورپر شاندار خدمات کا معترف ہوں،ہمارے کامیابی سب کی اجتماعی کامیابی ہے،میں ہیلتھ سہولیات، بہتر سکول، محفوظ سڑکوں، سرحدوں کو کنٹرول کرنے، اپنے ماحولیات کا تحفظ کرنے، آرمڈ فورسز کا معیار بڑہانے اور معیشت کی تعمیر ، بریگزٹ، کاروباروں، سرمایہ کاری، ملازمتوں کو پید اکرنے پہ توجہ دوں گا۔ رشی سنک نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت مشکل وقت ہے،میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہمیں اعتماد بھی بحال کرنا ہے،صرف خواہشات سے ایسا نہیں ہو سکتا،میں یہاں کھڑا ہوں اپنے ملک کی مستقبل کے لئے قیادت کرنے کے لئے،سیاست سے متعلق لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے،حکومت کی تخلیق کے لئے تا کہ ہماری پارٹی اہم اہداف حاصل کر سکے۔وزیر اعظم رشی سنک نے تقریبا چھ منٹ کا خطاب کیا۔
واپس کریں