دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن، آخری تاریخ ختم ہونے تک کل2343نشستوں کے لئے13637 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں 31سال کے بعد27نومبر کو بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہو گا۔بلدیاتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 24اکتوبر کوختم ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے دس اضلاع سے 13637 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔آزاد کشمیر کے تمام10اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ایک ہی دن27نومبر کو منعقد کئے جائیں گے۔ جماعتی بنیادوں پہ ہونے والے اس بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت ' تحریک انصاف' پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی ، تحریک لبیک اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ کافی تعداد میں آزاد امیدوار وں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن2022کے لئے حلقہ بندی میں 10اضلاع کو 10ضلع کونسلوں، 5 میونسپل کارپوریشنوں، 14 میونسپل کمیٹیوں، 14ٹائون کمیٹیوں اور2080 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ بلدیاتی نمائندگان کی مجموعی تعداد 2343ہے۔اس بلدیاتی الیکشن میں ووٹروں کی کل تعداد 29 لاکھ 48 ہزار 200 ہے جس میں 15 لاکھ 64 ہزار 902 مرد ووٹر اور 13 لاکھ 83 ہزار 102 خواتین شامل ہیں۔
واپس کریں