دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری سرینگر میں وفات پا گئے
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری طویل علالت کے بعد منگل کی صبح سرینگر کے خانکھائی سبحان نواکدل میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے شدید علیل تھے۔نجف کے مشہور مدرسے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعدمو لانا عباس انصاری نے مقبوضہ کشمیر میں انجمن اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھی۔1962 میں عراق میں ایک دہائی طویل قیام کیا۔ مولوی عباس نے کشمیریوں کے حقوق کے لیے اپنی انتھک جدوجہد کے لیے برسوں جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے۔1987 میں عباس مسلم یونائیٹڈ فرنٹ (MUF) کے بانی کنوینر بنے۔جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے اٹل بہاری واجپائی کے دور میں نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور کی قیادت کی کیونکہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے مضبوط حامی تھے۔مولاناعباس انصاری عملی طور پر فعال سیاسی زندگی سے ریٹائر ہو گئے اور زیادہ تر روحانی مشاغل میں مصروف رہے۔مولوی عباس نے اسلام کے روحانی پہلوں پر کئی کتابیں لکھی ہیں۔جیل میں قیام کے دوران لکھی گئی ان کی سوانح عمری' کھرے گلستان یعنی باغ کا کانٹا 2018 'میں شائع ہوئی۔
واپس کریں