دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادی کے 75 سال خوداحتسابی اور تشکر کے متقاضی ہیں، پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں یوم تاسیس کی تقریب
No image مظفرآباد (کشیر رپورٹ) 24اکتوبر2022۔ آزادکشمیر کے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ ہم آزاد ہیں اور آزادی شعور اور ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے۔ ہرایک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی،اپنے حصے کا کام کیجیے؛ دوسروں پر تنقید ترک کریں،اپنے آپ سے پوچھئے کہ آپ نے آج کیا کیا،آزادی کے 75 سال خوداحتسابی اور تشکر کے متقاضی ہیں۔
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد میں تقریب کا آغازپرچم کشائی سے کیا گیا۔طلبہ نے ملی نغمے، ترانے اور دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔تقریب میں کشمیر کی آزادی کے لیے برسرپیکارمردوزن کو خراج تحسین ، جب کہ شہدا کے لیے دعا کی گئی۔یوم تاسیس کے اس خصوصی پروگرام کا اہتمام شعبہ تاریخ نے کیا تھا۔تقریب کے میزبان پروفیسرملک عرفان تھے۔تقریب کے پہلے حصے میں طلبہ نے ملی نغمے، ترانے اور دن کی مناسبت سے تقاریر پیش کیںجب کہ تقریب کے دوسرے حصے سے پروفیسر اعجاز نعمانی، پروفیسر ہارون قریشی اور مرکزی ایکٹا کے صدر پروفیسر طارق سلیم نے خطاب کیا۔پروگرام میں طلبہ اور فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا اختتام خط متارکہ کے اس پار تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈے یعنی کشمیر کی آزادی کے لیے برسرپیکارمردوزن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی تحریک میں کام آنے والے شہدا کے لیے دعا سے کیا گیا۔
واپس کریں