دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ممتاز و معروف شخصیت خواجہ عبدالصمد وانی کا85 واں یوم ولادت
No image راولپنڈی۔ ممتاز و معروف صحافی،دانشور،سیاسی و سماجی رہنما خواجہ عبدالصمد وانی(مرحوم) کا آج 85 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے۔ خواجہ عبدالصمد وانی( 2 اکتوبر 1935 صفا پور - 31 دسمبر 2001 مظفرآباد)نے کشمیر لبریشن موومنٹ میں اپنی زندگی گزاری ، 14 سال کی عمر میں ہندوستانی مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کی اور عمر بھر کشمیر کاز کے لئے کام کرتے رہے ، مشہور پبلک نیوز پیپر "کشیر" کے پبلشر اور ایڈیٹر رہے، جو ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے کام کرتا ہے ، زندگی کے آخری لمحات تک سخت محنت اور جذبے سے کشمیر کاز کے لئے متحرک رہے۔ ( یہ تصویر ان کی وفات سے 4 ماہ پہلے کی ہے) کشمیر کاز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا مطلب کوشش،جدوجہد کا جاری رہنا ہے،یعنی جدوجہد جاری رہے اور زندگی گزارنے کا ایک عمدہ مقصد ہونا چاہئے۔
واپس کریں