دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیرکا 75ویں یوم تاسیس ،مظفر آباد میں21توپوں کی سلامی
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24اکتوبر 2022۔آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75ویں یوم تاسیس ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے 21توپوں کی سلامی دی گئی، 75ویں یوم تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔اس موقع پر فوجی اور سول حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن نے کہا کہ ہم یوم تاسیس کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے 21توپوں کی سلامی کی منظوری پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ہر سال یوم تاسیس کے موقع پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 21توپوں کی سلامی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر تحریک آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے نعرے بھی لگائے گئے۔
واپس کریں