دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیر ی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کلچر اکیڈمی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، سنیئر وزیر خواجہ فاروق احمد
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)24اکتوبر 2022۔آزاد جموں وکشمیر کے 75ویں یوم تاسیس ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام کشمیری ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے شام ثقافت کشمیر کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سئنیر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد خان،ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار،ڈائریکٹر کلچر اکیڈمی فیضانِ عارف مغل،ڈائریکٹر جموں کشمیر کشمیر لبریشن کمشن راجہ اسلم کے علاوہ، شہریوں، یونیورسٹی کے طلبا طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،اس موقع پر لوکل فنکاروں نے کشمیری کلچر اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈرامے اور لوگ گیت پیش کیے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سئینر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد خان نے کہا کہ کشمیر ی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کلچر اکیڈمی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ابھی تک ادھوری ہے جب تک مقبوضہ کشمیر کے مظلوم نہتے بہن بھائیوں کو آزادی کی نعمت نصیب نہیں ہو جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،تحریک آزادی کشمیر ثقافت کلچر کے حوالے سے ہماری نوجوان نسل کو آگاہی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا ٹورازم کے فروغ کے لیے ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ کرنا ہو گا آزاد کشمیر کے تمام تاریخی عمارات جو ہماری ثقافت کا حصہ ہیں ان کو محفوظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا آج 75 واں یوم تاسیس پر ہم سب نے اجتماعی طور پر اس خطے کی تعمیر وترقی کے لیے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں آج بھی روڈز خستہ حالی کا شکار ہیں شعبہ صحت اور دیگر شعبہ جات میں تعمیرو ترقی نہ ہونے کے برابر ہے،وہ وقت دور ہیں جب مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلوا کر جموں کشمیر کے اندر تعمیر وترقی کے سفر کا آغاز کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہم سے مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کو ماڈل سٹیٹ بنائیں گے، انہوں کہاکہ کشمیری کلچر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کشمیری کی ثقافت صدیوں پرانی ہے-حکومت آزادکشمیر نے کشمیری ثقافتی ورثہ کی بحالی کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی فنکاروں کو پروموٹ کرنے سے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور کشمیر ی ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرنے کے لئے کلچر اکیڈمی مزید اقدامات کرے- انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کا کلچر اور تشخص ختم کرنے کی کوشش کررہا۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کرتے رہیں گے۔
واپس کریں