دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے پاکستان کو زمباوے، نیدر لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ضروری ہے
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)'آئی سی سی ' ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا اگلا میچ27اکتوبر کو زمباوے کے خلا ف ہو گا۔اس کے بعد 30اکتوبر کو پاکستان کا میچ نیدر لینڈ،3نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف، 6نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہو گا۔پہلا میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنے باقی تمام چار میچوں میں کامیابی حاصل کرے۔یوں تو ورلڈ کپ کا ہر میچ اچھی کارکردگی دکھانا لازمی ہے تاہم پاکستان کے لئے زمبابوے، نیدر لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ نسبتا آسان کہے جا سکتے ہیں، البتہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ پاکستان کے لئے ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔انڈیا کے خلاف پہلے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان کی غیر معمولی فائٹنگ سپرٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑی اچھی پلاننگ ، بھرپور کارکردگی اور اعتماد کے ساتھ باقی تمام میچ کھیلتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکے۔پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں کی گئی غلطیوں کا احاطہ کرتے ہوئے ان غلطیوں پر قابو پانے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس گروپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انڈیا، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے، ان تینوں ٹیموں میں سے کوئی سی دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
واپس کریں