دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روسی حملے میں یوکرین کے اسلحہ اور آئل ڈپو تباہ ، روسی وزارت دفاع
No image ماسکو (کشیر رپورٹ) روس نے دعوی کیا ہے کہ ایک حملے میں یوکرین ایوی ایشن کا ایک اسلحہ ڈپو اور فیول ڈپو تباہ ہو گیا ہے،ہاں موجود ایک لاکھ ٹن فیول بھی جل گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ اس کی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی توانائی اور فوجی انفراسٹرکچر کے خلاف حملے جاری رکھے ہیں۔روس نے یہ بھی کہا کہ اس نے یوکرین کے وسطی چرکاسی علاقے میں گولہ بارود کے ایک بڑے ڈپو کو تباہ کر دیا ہے اور جنوبی اور مشرقی یوکرین میں فرنٹ لائنز کے ساتھ ساتھ یوکرین کی جوابی کارروائیوں کو پسپا کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے ڈپو کو 100,000 ٹن ایوی ایشن فیول کے ساتھ تباہ کر دیا ہے اوریوکرین کے وسطی علاقے چرکاسی میں گولہ بارود کا ایک بڑا ڈپو بھی تباہ کر دیا ہے۔
واپس کریں