دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلدیاتی الیکشن کو برداریوں اور قبیلے کی جنگ نہ بنایا جائے، برادریوں کی تقسیم نبی رحمت کی تعلیمات کے خلاف ہے، راجہ فاروق حیدر خان
No image چناری (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا تھا کہ راجہ فاروق حیدر کی اگلی اسمبلی میں شکل نہیں دیکھنا چاہتا آج اس کی خود شکل غائب ہو گئی ہے،تکبر کرنے والے منہ کے بل گرتے ہیں بلدیاتی انتخابات کو برادریوں اور ٹبر قبیلے کی جنگ نہ بنایا جائے، برادریوں کی تقسیم نبی رحمت کی تعلیمات کے خلاف ہے،ختم نبوت اور تیرویں ترمیم تاریخی کام ہیں ۔ وہ سرکل چناری کی دونوں یونین کونسلز کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا سابق امیدوار اسمبلی و بانی راہنما پی ٹی آئی عظیم زاہد سمیت سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر عظیم زاہد ایڈووکیٹ مرزا آصف فرید خان راشد عباس کاظمی ڈاکٹر منیر ہمدانی راجہ آصف لطیف راجہ قاصد حسن دیں راشدی سردار علی ٹھیکیدار سلیم نے بھی خطاب کیا۔
راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ صادق اور امین صرف نبی رحمت کی ذات ہوسکتی ہے جس نے یہ قانون بنایا ملک پرظلم کیا، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا یہ ہندوستان کی سازش تھی یہ بہت بڑی کامیابی ہے اب مزید کامیابیاں قریب آرہی ہیں عمران خان کو صرف الیکشن کمیشن کا کیس نہیں اب سیشن کورٹ میں بھی کیس چلے گا یہ ثابت شدہ معاملہ ہے مسلم لیگ ن نوازشریف کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی مایوسی نہیں ہوگی پی ٹی آئی کو ووٹ دینا اپنے ووٹ کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ڈیڑھ سال حکومت کو ہوگیا کیا کارکردگی ہے ان کی؟ ہم نے یتیم بچوں بے سہارا خواتین و افراد کی کفالت کے لیے قانون بنایا مگر کسی کو اس کی پرواہ نہیں کی بلدیاتی انتخابات میں برادریوں قبائل اور ٹبروں کی تقسیم کا خطرناک رحجان سامنے آرہا ہے جس کی تمام لوگوں کو سخت حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،نوجوانوں نے جاگتے رہنا ہے سونا نہیں یے اگر آپ سوئے تو یہ باغ اجڑ جائے گا چھوٹی چھوٹی باتوں پر تقسیم نہیں ہونا ہماری امید ہمارا نوجوان ہے اگر آپ نے ذرا سی بھی کوتاہی کی تو پھر ہم سب اس تباہی کے ذمہ دار ہونگے خواتین کی بھی بڑی ذمہ داری ہے خواتین کا ووٹ بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے ہم نے وارڈ کا الیکشن بھی اتنی ہی دلچسپی سے لڑنا ہے جتنا یونین کونسل کا۔
درریں اثنا سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کا چناری میں بڑا سرپرا ئز، چناری کی دونوں یونین کونسلز سے سینکڑوں افراد پاکستان پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے نئے شامل ہونے والوں میں سابق امیدوار اسمبلی عظیم زاہد ایڈووکیٹ، سید راشد کاظمی،سید عابد حسین کاظمی، سید مزمل شاہ، سید مجاہد شاہ کاظمی،سید زبیر حسین شاہ کاظمی،، سید ساجد کاظمی،ملک فیاض ملک بابر،ملک محمود،جاوید کاظمی،تحسین ملک، سید نصیر حسین شاہ کاظمی، سید واجد کاظمی، اظہر چوہان، ٹھیکیدار محمد اسلم، اسلم گورسی،چوہدری محمد اسرائیل جاوید گورسی، خالد حسین گورسی،حاجی محمد شفیق، اکبر دین، عبد القیوم گورسی، منظور گورسی، محمد نذیر گورسی،مختار گورسی، عبد الطیف، چوہدری عبد الرشید گورسی فرید مغل، اصغر مغل،عاصم اکرم مغل،شہزاد اکبر مغل،ملک بابر سید،نگاہ علی شاہ،ملک محمود،ملک تہذیب،سلیمان شیخ،نمبردار شفیق،اسحاق کیانی، نمبردار واصف شاہ، تصویر حسین شاہ، سید حماد شاہ، عبد الرحمن ولد اکبر دین،علی حسین،علی زمان، محمد شریف، محمد رفیق، نورحسین، محمد صادق،محمود شیخ، شیر عالم نور عالم عبدالمجید، نورزمان،شہزاد خان، رحمت دین، احمد دین، حبیب اللہ شامل ہیں۔

واپس کریں