دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ثبوت کے ساتھ شکایت پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 22اکتوبر 2022۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن مکمل خود مختار اور بااختیار آیئنی ادارہ ہے۔ جس نے اس وقت تک بلدیاتی انتخابات 2022کے آزاد انہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے نہ صرف مانیٹرنگ کمپینز تشکیل دی گئی ہیں بلکہ چیف سیکرٹری آزاد حکومت و انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور ثبوت کے ساتھ شکایت ملنے پر فوری کاروائی کی جائے گی۔
پریس ریلیز میں ترجمان الیکشن کمیشن نے بعض جماعتوں اور سیاسی سربراہان کی طرف سے محض مفروضوں کی بنیاد پر اخباری بیانات کو قطعی بے بنیاد قرار دئیے ہیں اور یہ واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو ثبوت کے ساتھ مطابق ضابطہ الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے، جس پر مطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی شکایت پر الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ مقامی ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرتے ہوئے غیر جانبدار ریٹرننگ آفیسر کا تقرر کیا جا چکا ہے اور مقامی پولیس آفیسران و انتظامی آفیسران کو بھی تبدیل کرنے کے لیے حکومت کو تحریر کیا ہے۔ جس نسبت بھی کاروائی کی جارہی ہے۔
واپس کریں