دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی فوج کا لڑاکا ہیلی کاپٹر تباہ، 5فوجی ہلاک
No image نئی دہلی (کشیر رپورٹ) ہندوستان کی فوج کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سو ار5فوجی ہلاک ہو گئے۔ایک مہینے میں ہندوستانی فوج کا حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہونے والا یہ دوسرا جنگی ہیلی کاپٹر ہے۔ اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع سے25کلومیٹر فاصلے پہ گنگ گائوں میں یہ ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔ہندوستانی حکام کے مطابق ہندوستانی فوج کا جدید ترین ایڈوانسڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور کو پائلٹ سمیت کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں ، تین فوجیوں کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔اس مہینے ہندوستانی فوج کے ہیلی کاپٹر کا یہ دوسرا حادثہ ہے، 5 اکتوبر کو توانگ کے قریب فارورڈ ایریا میں معمول کی پرواز کے دوران چیتا ہیلی کاپٹر کے گرنے سے ایک پائلٹ ہلاک ہو گیاتھا۔
واپس کریں