دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے،وزیراعظم کے سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کروڑوں روپے راتوں رات تقسیم اور چیک جاری کرنے پر الیکشن کمیشن کو لکھا ہے، راجہ فاروق حیدر خان
No image چکار (کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے، وزیراعظم کے سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کروڑوں روپے راتوں رات تقسیم کرنے اور چیک جاری کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کو مکتوب لکھا ہے، 13ویں ترمیم سے آزادکشمیر کو مالیاتی و انتظامی فوائد پہنچے، الیکشن میں ناراض ساتھیوں کے گھر جاکر انہیں منائینگے، جماعتی ذمہ داران ایک ٹیم بن کر کام کریں سمجھوتہ نہ پہلے کیا نہ اب کرونگا، اگر کرلیتا تو دوبارہ ہماری حکومت ہوتی، وارڈ تک ٹکٹ اگلے چند دنوں تک فائنل کرلیں گے ، پی ٹی آئی نے ڈیڑھ سال میں عوام کو کیا دیا جس پر وہ ووٹ مانگنے آئیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین ہاوس میں تحصیل چکار کے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اجلاس میں بڑی تعداد میں جماعتی ذمہ داران نے شرکت کی چکار پہنچنے پر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل کے ہر وارڈ سے نمائندگان نے شرکت کی ۔اس موقع پر سابق تحصیل صدر راجہ آفتاب احمد خان ،ملک بشیر احمد منیب چکاروی ،راجہ ساجد ،سعید ظہیر کیانی ،راجہ محمود خان، راجہ مبشر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے ہم نے جماعت کے لیے مہم چلانی ہے جماعتی ٹکٹوں کا دونوں حلقوں سے فیصلہ کرنے کے بعد ہر وارڈ کی سطح پر خود جاونگا جہلم ویلی اور بالخصوص چکار کے لوگوں کو کوئی یہ طعنہ نہیں دے سکتا کہ آپ کا نمائندہ بزدل تھا بے غیرت تھا بے ایمان تھا عزت و غیرت کے ساتھ سیاست کی اور وزارت عظمی کا عہدہ رکھا ۔ختم نبوت کے قانون کے صدقے مجھے اپنے رب پر یقین ہے کہ نبی رحمت ۖکی شفاعت کے صدقے کوئی نا نقصان پہنچا سکتا ہے نا ناکام کرسکتا ہے ہماری ذاتی کسی سے لڑائی نہیں میں نے اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی ہے تکبر رب کی ذات کو پسند نہیں مگر 35 سال سے عوام کے ساتھ ہوں آپ لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔
واپس کریں