دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرکٹ T20ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ ختم،سری لنکا، آئر لینڈ، زمبابوے اور نیدر لینڈ نے سپر12رائونڈ میں کوالیفائی کر لیاجو22اکتوبر سے شروع ہو گا
No image میلبورن (کشیر رپورٹ) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا مرحلہ ختم ہوگیا جس میں 4 ٹیموں نے سپر میں کوالیفائی کرلیا ہے۔پہلے مرحلے کے اختتام پر سری لنکا اور آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 میں جگہ بنالی ہے جبکہ زمبابوے اور نیدرلینڈز گروپ 2 میں شامل ہوگئے ہیں۔سپر 12رائونڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ ہو گا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 اکتوبر کو میچ ہو گا۔گروپ Aمیں آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،افغانستان،سری لنکااورآئرلینڈ شامل ہیں جبکہ گروپBمیںپاکستان ،بھارت جنوبی افریقہ،بنگلادیش،زمبابوے اورنیدرلینڈز شامل ہیں۔
واپس کریں