دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن کسی کی پسند اور ناپسند پر نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن کا عمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہالیکشن کمیشن آف پاکستان ایک غیر جانبدار ادارہ ہے جو آئین و قانون کے مطابق اپنی ذ مہ داریاں ادا کررہا ہے۔ بعد چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہا کہ ہم آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتے ہیں نہ کہ کسی کی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر۔چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی ہی نہیں بلکہ چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے بھی فارغ ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کی 6 نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے،عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی ہے۔عمران خان نے 6 کروڑ کے تحائف 2 کروڑ میں توشہ خانے سے لیے جبکہ 4 تحفے فروخت کردیے۔یہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں خود جواب جمع کرایا تھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے،عمران خان نے الیکشن ایکٹ سیکشن 137 اور 173 کی خلاف ورزی کی ہے۔

واپس کریں