دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اسلام آباد ،راولپنڈی میں تما م راستے کھلے ہیں، انتظامیہ۔ کالجز ، یونیورسٹیوں کے سٹوڈنٹس راستے بند ہونے کے خدشے سے گھروں کو روانہ
No image اسلام آباد(کشیر رپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ریڈ زون میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق اس وقت تمام راستے کھلے ہیں، آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں، وفاقی پولیس نے فیض آباد پر نفری بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کردی۔عمران خان کے خلاف فیصلہ آتے ہی کالجز اور یونیورسٹیوں سے طلبہ و طالبات راستے بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر اپنی کلاسز چھوڑ کر گھروں کو روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تمام ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس پی فیلڈ میں موجود ہیں۔
واپس کریں