دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ نے ایکسٹینشن نہ لینے اور اگلے ماہ ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کر دیا، فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
No image راولپنڈی(کشیر رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لیں گے اور اگلے ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ میڈیا نے جمعہ کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے جمعہ کو کہا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے اور آئندہ پانچ ہفتوں میں ریٹائرڈ ہو جائیں ہیں ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت نومبر میں مکمل ہو رہی ہے۔آرمی چیف کا عہدہ پاکستان میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھا جاتا ہے کیونکہ فوج کو ہی ملک کے تمام تر معاملات میں بالادستی حاصل ہے، تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کایہ کہنا کہ اب فوج سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی، بہت اہم ہے۔اگر واقعی ایسا ہوتا ہے تو یہ پاکستان میں بہتری،اصلاح اور ترقی کے حوالے سے ایک تاریخ ساز اقدام ہو گا۔
واپس کریں