دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کا جدید ترین221 ملین ڈالر مالیت کاجنگی طیارہ ایف35گر کر تباہ
No image نیو یارک( کشیر رپورٹ) امریکہ کا جدید ترین 221 ملین ڈالر مالیت کاجنگی طیارہ ایف35تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، طیارے کے پائلٹ نے پیرو شوٹ سے کود کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق یوٹاہ میں امریکی فضائیہ کے اڈے پر بدھ کو ایک ایف35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔'388 ویں فائٹر ونگ' نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ 'F-35 Lightning-2' طیارہ ہل ایئر فورس بیس کے رن وے کے شمالی سرے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ونگ نے کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ '388 ویں فائٹر ونگ' نے کہا کہ بیس پر ایمرجنسی اہلکاروں نے حادثے کے فورا بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا۔
واپس کریں