دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں، ترجمان روسی وزارت خارجہ
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روس نے کہا ہے کہ نیٹو کی طرف سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور تیزی سے بڑہتے ہوئے فوجی تعاون کی وجہ سے روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ یوکرین کو نیٹو کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف کے ساتھ بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کی خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے، نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔روسی ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکہ نے فراہم کیے ہیں۔
واپس کریں