دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر، ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 50بھیڑ بکریاں اور دو گھوڑے ہلاک ، ایک لڑکا زخمی
No image جموں( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں رات کے وقت آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 50 بھیڑ بکریاں اور دو گھوڑے ہلاک جبکہ اس دوران ایک مقامی شہری زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق تھنہ منڈی راجوری کے گھمبیر مغلاں علاقے کی ایک چراگاہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 50 بھیڑ بکریاں اور دو گھوڑے ہلاک ہوئے۔ نثار حسین ولد دین اور اس کے ساتھی مویشی چرانے کی غرض سے بہک شاہ در ٹاپ میں ٹھہرے ہوئے تھے ۔ واقعہ میں ایک لڑکا جس کی شناخت محمد جنید ولد فیض حسین کے بطور ہوئی زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واپس کریں