دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر حکومت کے '' موسٹ سینئر منسٹر'' مقرر
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے سنیئر ، بزرگ سیاسی رہنما ، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد کو '' موسٹ سنیئر منسٹر'' مقرر کیا گیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جمعرات،20اکتوبر کو جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 17-4کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جناب خواجہ فاروق احمد، وزیر برائے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کو '' سینئر موسٹ منسٹر'' مقرر کئے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کے قیام کے وقت خواجہ فاروق احمد کانام بھی وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے زیر غور تھا۔
واپس کریں