دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کا ملی نغمہ گنگناتے جمائمہ کی آواز '' خوفناک'' اور عمران خان پاکستان کی سیاست اور ملک کے لئے'' خوفناک''
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں اپنی آواز میں ملی نغمہ سننے والے پاکستانیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' جس نے بھی اس خوفناک آواز کو سنا ان سب سے معذرت''۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک انٹرویومیں بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں کون کون سے ملی نغمے گاتی تھیں، انہوں نے اردو میں گنگنا کرسنایا کہ '' نغمہ آ ئوبچو سیر کرائیں تم کو پاکستان کی، جس کی خاطر دی قربانی ہم نے لاکھوں جان کی، پاکستان زندہ باد پاکستان پاکستان زندہ باد''۔
اس سے پہلے جمائمہ گولڈ سمتھ نے ایک ٹوئٹ بیان میںاس بات کی تردید کی تھی کہ انہوں نے یا ان کے والد گولڈ سمتھ نے عمران خان کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر عمران خان جمائمہ کے ساتھ برطانیہ رہنے کا فیصلہ کریں تو گولڈ سمتھ عمران خان کو کوئی بڑا کاروبار شروع کروا سکتے ہیں۔ یہ دعوی عمران خان کی پارٹی کے ایک بڑے حامی نے ایک ٹوئٹ بیان میں کیا تھا۔یہاں یہ دلچسپ بات ہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے پاکستان کے ملی ترانے کو سناتے وقت اپنی آواز کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ ان کے سابق شوہر عمران خان پاکستان کی سیاست اور پاکستان کے لئے ''خوفناک '' ثابت ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے کئی بار یہ بیان دیا کہ اگر ان کے سیاسی مفادات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو وہ '' خطرناک'' بلکہ مزید خطرناک ہو جائیں گے۔
واپس کریں