دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان23اکتوبر کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان، ٹورنامنٹ کی تیاری میں موسم کی صورتحال نہ دیکھنا ICCکی نااہلی
No image میلبورن( کشیر رپورٹ) دنیا بھر کے کرکٹ شائقین شدت سے ورلڈ کپT20ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پہلے میچ کا انتظار کر رہے ہیں جو 23اکتوبر کو میلبورن میں کھیلا جا ئے گا۔ تاہم اس حوالے سے ایک بری خبر یہ ہے کہ 23اکتوبربروز اتوار کو میلبورن میں بارش ہونے کے 70فیصد امکانات ہیں جس سے یہ میچ شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ یہ بات نہایت اہم ہے کہ ICCکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ایونٹ کے تعین کے وقت موسم کی متوقع صورتحال کو پیش نظر نہ رکھنے سے یہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ متاثر ہو رہا ہے۔ اب تک کھیلے جانے والے متعدد میچ آسڑیلیا میں بارش کی وجہ سے متاثر ہو چکے ہیں۔جدید ٹیکنا لوجی کی سہولت سے کئی ہفتے قبل ہی موسم کی صورتحال کی نوعیت کو دیکھا جا سکتا ہے لیکن انٹر نیشنل کر کٹ کے اس اہم ایونٹ میں بارش سے میچ متاثر ہونے کی صورتحال اس حوالے سے ICCانتظامیہ کی غفلت اور نااہلی سامنے آ رہی ہے۔
واپس کریں