دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے ' یوم تاسیس' کے موقع پر24اکتوبر کو 6شعبوں میں 10شخصیات صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد ، نامزدگیوں پر عوامی اعتراضات
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر حکومت نے تحریک آزادی کشمیر،ادب/مصنف،سپورٹس،کلچر، پبلک سروس اور شجاعت کے 6شعبوں میں 10شخصیات کوصدارتی میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سروسز کے نوٹیفیکیشن کے مطابق24اکتوبر کو آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے '' یوم تاسیس'' کے موقع پر یہ صدارتی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔محکمہ سروسز کے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مرکزی سول ایوارڈ کمیٹی کی سفارش پر تحریک آزادی کشمیر کے شعبے میں محمد اشرف صحرائی مرحوم، شبیر احمد شاہ۔ادب /مصنف کے شعبے میںپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین مغل مرحوم۔سپورٹس کے شعبے میںنتاشہ پرویزرکن پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم، توقیر نیشنل کھلاڑی پاکستان چک بال ٹیم۔کلچر کے شعبے میںاشتیاق احم آتش ڈرامہ نگار/آرٹسٹ۔پبلک سروس کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق،محمد شکورشہیدفارسٹر،محمد اعجاز شہید فائر فائٹر اور شجاعت کے شعبے میںوجاہت حسین کاظمی سب انسپکٹر پولیس کو صدارتی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ایوارڈ کمیٹی میں کون کون شامل ہے اور اس ایوارڈ کمیٹی کے ارکان کون کون ہیں۔ عوامی حلقوں نے قومی ایوارڈ کے لئے ان سرکاری نامزدگیوںپر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 24اکتوبر کو آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے قیام کے حوالے سے قومی ایوارڈ کی یہ نامزدگیاں آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے قیام کے مقصد ، اس کی روح کے تقاضوں سے قطع نظر معلوم ہوتی ہیں۔
واپس کریں