دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری، امیر اور غریب میں بڑہتا فرق اور ملک میں حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت ہے،نو منتخب کانگریسی صدر
No image نئی دہلی: کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ ہندوستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، شدید بے روزگاری، امیر اور غریب کے درمیان فرق اور ملک میں' بی جے پی ' حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت ہے، میںہندوستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک لڑوں گا اور کانگریس کارکنوں کے ان پر کئے گئے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ کانگریس کے نومنتخب صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک کو کسی ڈکٹیٹر کی خواہشات کے سامنے نہیں چھوڑا جا سکتا، اس لیے سب کو مل کر ان طاقتوں کے خلاف لڑنا ہو گا۔کانگریس کے نو منتخب صدر نے کہا کہ آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے اور ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے ایک عام کارکن کو کانگریس کا صدر بنایا ہے، میں آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں اقتدار پر بیٹھے حکمران باتیں تو بہت کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔ درحقیقت، ان کے کردار کو چار الفاظ میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے کہ کھوکھلا چنا باجے گھنا۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، زبردست بے روزگاری، امیر اور غریب کے درمیان فرق اور ملک میں حکومت کی طرف سے پھیلائی گئی نفرت ہے۔ کھرگے نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں کانگریس نے آئین کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو مسلسل مضبوط کیا ہے، لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے اور آئین پر حملہ ہو رہا ہے، اداروں کو توڑا جا رہا ہے، اس لیے کانگریس کو مضبوط کرنے کی مثال سامنے آئی ہے۔ صدر کے عہدے کے لیے انتخابات کروا کر ملک کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کی مثال پیش کی گئی ہے۔
واپس کریں