دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مظفرآباد میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے زیر اہتمام Trafficking in personاورSmuggling of Migrantsکے حوالہ سے آگاہی سیمینار
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)19اکتوبر 2022۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ڈرگز اینڈ کرائم کے زیر اہتمامTrafficking in personاورSmuggling of Migrantsکے حوالہ سے آگاہی سیمینار بدھ کے روز کمشنر آفس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ آگاہی سیمینار میں سیکرٹری سماجی بہبود اعجاز احمد خان، کمشنر مظفرآبا د ڈویژن مسعودالرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاہد حسین، اے آئی جی ایف آئی اے کامران علی، UNODCکے نمائندہ آصف اعجاز کے علاوہ پولیس، انتظامیہ، سماجی بہبود، انفارمیشن سمیت متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سمینار میں UNODCکے نمائندہ آصف اعجاز، AIG FIA کامران علی نے انسانی سمگلنگ کے حوالہ سے قوانین، اس کی روک تھام اور آگاہی کے حوالہ سے پرزنٹیشن دی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ٹریول ایجنٹس اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس کس طرح سادہ لوح لوگوں کو استعمال کرتے ہیں اور انہیں غیر قانونی مائیگریشن کی طرف راغب کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالہ سے عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جعلی ٹریول ایجنٹس اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس سے محفوظ رہ سکیں۔ اس سیمینار کے ذریعے ہم نے اپنی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کو اگلے مرحلے پر مزید وسعت دی جائے گی۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان اور اختتامی تقریب سے سیکرٹری سماجی بہبود اعجاز احمد خان نے خطاب کیا۔ سیکرٹری سماجی بہبود اعجاز احمد خان نے کہا کہ آزادکشمیر ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا جبکہ یہاں Trafficking in personکا قانون موجود نہیں ہے۔ یہ قانون کابینہ سے منظور ہو کر اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے جو جلد منظور کر لیا جائے گا۔ جبکہ مائیگریشن کے حوالہ سے پولیس CrPCکے قانون کے تحت کارروائی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود اس حوالہ سے کام کر رہا ہے جس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن کے حوالہ سے آزادکشمیر میں شرح بہت کم ہے۔ تاہم ساوتھ کے اضلا ع میں اس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ جعلی ٹریول ایجنٹس اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ UNODC کی اس سلسلہ میں کاوشیں لائق تحسین ہیں، آزادکشمیر میں انتظامیہ اور پولیس آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔

واپس کریں