دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملک ارجن گھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب ہو گئے
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ)سینئر کانگریسی رہنما ملک ارجن کھر گے ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ملک ارجن کھر نے 7897 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل ششی تھرور صرف ایک ہزار ووٹ حاصل کر سکے ،416 ووٹ مسترد ہوئے، کل ووٹ 9300تھے۔ کانگریس کے نئے صدر کے انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد آج ،بدھ کو اس کا اعلان کیا گیا۔ہندوستان کی137سالہ جماعت ' کانگریس' کے صدارتی الیکشن میں کانگریس کے چھٹے صدر کے انتخاب کے لئے کانگریس کے نو ہزار تین سومندوبین نے گزشتہ روز دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں قائم67پولنگ بوتھ میں ووٹ ڈالے۔ووٹنگ کی گنتی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر میں ہوئی۔ منتخب صدر ملک ارجن کھرگے دیوالی کے بعد کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام میں سینئر لیڈروں کی موجودگی میں چارج سنبھالیں گے۔کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے بدھ، 19 اکتوبر 2022 کو نئے صدر کے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار لیڈر ملک ارجن کھرگے نے پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے لیے ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واپس کریں