دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیرپر 27اکتوبر کو ہندوستان کے جبرا فوجی قبضے کے خلاف پورے یور پ میں ہفتہ یوم سیاہ منایاجائے گا،تحریک کشمیریورپ
No image برمنگھم( کشیر رپورٹ)ریاست جموں وکشمیر میں ہندوستانی فوج داخل ہونے کے حوالے سے27اکتوبر کو کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر برطانیہ سمیت تمام یورپ میں مقیم کشمیری ہندوستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔ تحریک کشمیریورپ کے صد رمحمد غالب اور تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مشترکہ طور اعلان کیاہے کہ تحریک کشمیر27اکتوبر کو پورے یورپ میں یوم سیا ہ منائے گی،ہندوستان نے 27اکتوبر کو کشمیرپر جبرا قبضہ کیاتھا جو تاحال جاری ہے ،کشمیر پر بھارت کی ننگی جارحیت 75 سالہ غاصبانہ قبضہ بھارتی فوج کی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف تحریک کشمیر یورپ کے زیراہتمام ہفتہ سیاہ کشمیر منایا جائے گا 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیںداخل کر کے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف غیر قانونی قبضہ کیا کشمیری عوام کے رد عمل کے نتیجے میں بھارت خود اقوام متحدہ میں گیا اور پوری دنیا کے سامنے وعدہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے قانونی اور جمہوری حق دے گا مگر بھارت نے ابھی تک اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔
تحریک کشمیر یورپ کے آن لائن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم سیاہ کشمیر یورپ بھر میں منا کر کے بھارت کی ریاستی دہشتگردی دنیا پر بھارت کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا جائے گا بھارت انسانیت کا دشمن قاتل ملک ہے کسی بھی معائدے اور وعدے کی پاسداری نہیں کرتا بھارت عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان مسلہ کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق اشد ضروری ہے اجلاس سے تحریک کشمیر کے یورپ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے7 2 اکتوبر کا دن تحریک آزادی مین بڑی اہمیت کا حامل ہے بھارت لاکھوں کشمیریوں کا قتل عام کر چکا ہے جیلوں میں قید کشمیری حریت قیادت کی کی لاشیں اور جنازے آٹھ رہے ہیں حریت رہنما سید الطاف احمد شاہ کی شہادت بہت بڑا سائنحہ ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی مسلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر ہو چکا ہے اب مسلہ کے حل کے عالمی برادری کو مداخلت کرنی ہوگی اجلاس کی نظامت کے فرائض تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے انجام دیے اجلاس سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، اٹلی کے صدر چوہدری بابر وڑائچ، اسپین کے صدر شفیق تبسم، ڈنمارک کے صدر عدیل احمد آسی، جرمنی برلین، کے صدر خالد محمود بٹ، ہمبرگ سے ریاض شائد گھمن، شہزاد بٹ، خواجہ محمد سلیمان اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

واپس کریں