دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کا ممبئی حملے پر بیان میزبان ملک کو خوش کرنے کا حربہ قرار، کشمیر کے سنگین مسئلے پر توجہ کی ضرورت
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ہندوستان کے تین روزہ دورے پہ نئی دہلی پہنچنے کے بعد ہندوستان میں ممبئی کے تاج محل ہوٹل میں ہونے واے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس موقع پر ہلاک ہونے والے افرادکی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان ممبئی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خلاف استعمال کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس اپنے کئی بیانات میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کی سنگین صورتحال بیان کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دے چکے ہیں۔تاہم اب ان کی طرف سے ہندوستان کے دورے کے موقع پر دہشت گردی کے ایک واقعہ پر بات کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ میزبان ملک کو خوش کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ جبکہ اقوام متحدہ کے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کے طور پر ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزبان ملک کی چاپلوسی کے بجائے انصاف کے تقاضوں پر توجہ دیں۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس دورہ ہندوستان میں کشمیر کے سنگین مسئلے کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے انسانیت سوز مظالم پر ہندوستانی حکومت سے بات کرنا چاہئے۔
واپس کریں