دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بہار کے تعلیمی بورڈ نے کشمیر کو ہندوستان سے الگ ملک قرار دے دیا
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی ریاست بہار میں سکول کے امتحان میں کشمیر کو ہندوستان سے الگ ملک ظاہر کرنے کے معاملے کو ہندوستانی میڈیا میں خوب اچھالا جا رہا ہے اور حکمران پارٹی ' بی جے پی ' کی طرف سے بھی اس معاملے میں شدید پریشانی ظاہر کرتے ہوئے بہار کی نتیش کمار حکومت کی مخلوط حکومت کی مخالفت تیز کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہار کے کشن گنج کے ایک اسکول میں ساتویں جماعت کے طلبا کو دیے گئے انگریزی کے سوالیہ پرچے میں ایک سوال نے کشمیر کو علیحدہ ملک کے طور پر شناخت کرنے کے بعد ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔امتحان میں طلبا سے پوچھا گیا کہ پانچ ممالک چین، نیپال، انگلینڈ، کشمیر اور ہندوستان کے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر سوشانت گوپ نے کہا کہ یہ مہاگٹھ بندھن کی خوشامد کی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش ہے۔ بچوں کے ذہنوں میں کشمیر اور بھارت کو الگ دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کوئی غلطی نہیں ہے، یہ نتیش کمار کی آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی کرشن حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ اسکول حکام نے واضح کیا کہ سوالیہ پرچہ بہار تعلیمی بورڈ نے سرکاری اسکولوں کے لیے ترتیب دیا تھا۔' انڈیا ٹو ڈے' کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امتحان میں اس طرح کا سوال کیا گیا ہو،ایسا ہی ایک کیس 2017 میں بھی سامنے آیا جب یہی سوال پوچھا گیا تھا۔
واپس کریں