دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی بوسٹن یونیورسٹی میں کورونا کی دو اقسام کو ملانے سے نئی خطرناک ترین قسم تیار
No image واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں کورونا کی دو اقسام کو ملا کر وائرس کا ایک نیا مہلک ترین وائرس دریافت کیا گیا ہے جس کی شرح اموات 80 فیصد اور پھیلنے کی شرح پانچ فیصد زیادہ ہے۔ بوسٹن ہیرالڈ کے مطابق امریکی بائیو ٹیکنالوجی کے ریسرچرز کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لیبارٹری میں کووِڈ وائرس کی ایک نئی قسم کو دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو اصل وائرس سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔ چین کے علاقے ووہان سے کوویڈ 19 کے پھیلا کے بارے میں نظریہ کو سامنے رکھ کر انہوں نے تجربات کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس میں وہ ایک نیا وائرس دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کی شرح اموات 80 فیصد ہے۔کورونا کی یہ نئی قسم کوویڈ 19 اور امیکرون کو ملا کر تیار کی گئی ہے۔ جب اس نئے وائرس کو چوہوں کے جسم میں داخل کیا گیا تو اس سے 80 فیصد چوہے مر گئے، اس وائرس کے پھیلنے کی شرح کوویڈ 19 سے پانچ گنا زیادہ ہے اور اس کی علامات بھی بہت کم ہیں ۔
واپس کریں