دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی، سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبرین خلاف حقائق ہیں، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کے حوالے سے کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں خلاف حقائق ہیں۔سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پہ سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے منگل کو فیصلہ سنانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دیر میں مختصر فیصلہ سنایا جائے گا۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پہ چلنے والی ان اطلاعات کی تردید میں بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کے حوالے سے کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی۔
واپس کریں