دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 7افراد ہلاک
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس سے اس میں سوار تما م سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ہیلی کاپٹر میں جیوترلنگ کیدارناتھ کے چھ یاتری سوار تھے۔حکام کے مطابق اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں واقع جیوترلنگ کیدارناتھ سے چھ یاتریوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر منگل کو دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے پائلٹ سمیت تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ریسکیو ٹیمیں جائے واردات پر پہنچی اور تمام لاشوں کو نکالا- ایس ڈی آر ایف کی ترجمان للیتا داس نیگی نے بتایا کہ سری کیدارناتھ یاترا کے راستے پر لنچولی گروڈچٹی کے درمیان ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد کیدارناتھ-لنچولی سے امدادی ٹیمیں فورا جائے واقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر آرین کمپنی کا تھا۔ اس میں سات لوگ سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ نیگی نے کہا کہ پوروا رامانوج، کریتی براڈ، اروی، سجاتا، پریم کمار، کالا اور پائلٹ انل سنگھ اس ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔
واپس کریں