دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روس کا جنگی بمبار طیارہ جنوبی شہر یسک میں ایک عمارت پہ گرنے سے کم از کم14افراد ہلاک،19زخمی
No image ماسکو( کشیر رپورٹ) روس کا ایک جنگی بمبار طیارہ روس کے جنوبی شہر یسک میں انجن کی خرابی کی وجہ سے شہری علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا جس سے ایک عمارت میں کم از کم 13افراد ہلاک اورتقریبا19زخمی ہوگئے،تین افراد جلتی عمارت سے چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوئے، ہلاک شدگان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔طیارے کے پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے طیارہ گرنے سے پہلے سے محفوظ رہے۔ نو منزلہ بلاک میں لگنے والی آگ سے 68 افراد کو بچا لیا گیا ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارے کے پائلٹوں کی رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹیک آف کے دوران طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی۔ طیارہ ایک عمارت پہ گرا اور ایندھن سے علاقے میں آگ لگ گئی۔متاثرہ عمارت سے 500 سے زیادہ رہائشیوں کو نکالا گیا اور انہیں عارضی رہائش فراہم کی گئی۔کریملن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو حادثے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور انہوں نے مقامی گورنر کے ساتھ صحت اور ہنگامی صورتحال کے وزرا کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ 90,000 پر مشتمل شہر یسک میںایک بڑا روسی فضائی اڈہ ہے۔Su-34 ایک سپرسونک ٹوئن انجن والا بمبار ہے جو جدید ترین سینسرز اور ہتھیاروں سے لیس ہے جو روسی فضائیہ کا ایک اہم سٹرائیک جزو رہا ہے۔یہ تیز رفتاری سے طویل فاصلے طے کرکے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارہ میں عام لڑاکا طیاروں سے کہیں زیادہ ایندھن بھرا جاتا ہے۔ یہ روسی فضائیہ کے بہترین طیاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔یہ طیارہ تربیتی مشن پہ تھا۔
واپس کریں