دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر،رائیزنگ کشمیر کے نوجوان صحافی جاوید احمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
No image سرینگر۔مقبوضہ کشمیر میں ایک نوجوان صحافی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔سرینگر سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ '' رائیزنگ کشمیر'' کے سنیئر نمائندے جاوید احمد کو رفیع آباد اپنے گائوں جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔جاوید احمد کی وفات کی اطلاع ملتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں میں دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔مقبوضہ کشمیر کے ممتاز و معروف صحافی یوسف جمیل نے جاوید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ 5 اگست ، 2019 کے بعد میڈیا سہولت مرکز میں جاوید احمد کے ساتھ بہت خوشگوار لمحے گزارے۔ یوسف جمیل نے کہا کہ تین دہائیوں سے روزانہ کی بنیاد پر خون کا بہنا دیکھ کر ہمارے دل پتھروں میں بدل چکے ہیں لیکن میں اپنے دوست جاوید احمد کی وفات پر اپنے آنسو نہیں روک سکا، آپ جیسے لوگ 'جاوید' ہی رہتے ہیں ، ہمیشہ دوسروں کے دلوں میں زندہ رہنے والے ہیں ۔
واپس کریں