دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لوک سبھا ممبر، اکالی دل پارٹی کے سربراہ سمرن جیت سنگھ مان کواجازت نامہ ہونے کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر داخلے سے روک دیا گیا
No image جموں( کشیر رپورٹ) بھارتی لوک سبھا کے ممبر اور اکالی دل پارٹی کے سربراہ سمرن جیت سنگھ مان کو مقبوضہ جموں وکشمیر داخل ہونے سے روک دیا گیا، وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سرینگر کے دورے پہ جار ہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ممبر اور اکالی دل پارٹی کے سربراہ سمرن جیت سنگھ مان کوہندوستانی حکومت کی طرف سے تحریری اجازت نامہ لے کر مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پہ سرینگر جا رہے تھے لیکن انہیں مقبوضہ جموں وکشمیر کے داخلے کے مقام لکھن پور میں روک دیا گیا،پولیس نے انہیں لکھن پور کے مقام پر روک دیا اور انہیں حکومتی اجازت نامہ دکھانے کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ سمرن جیت سنگھ مان نے اسی جگہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پہ سخت احتجاج کیا کہ انہیں حکومتی تحریری اجازت نامہ ہونے کے باوجود مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کو ہندوستان کی کھلی جیل کے طور پر رکھا گیا ہے جہاں ہندوستانی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں کی عملی طورپر حکمرانی رکھی گئی ہے اور وہ جسے چاہے پکڑ کر قید کر دیں اور جسے چاہے گولی مار کر ہلاک کر دیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہندوستانی عدالتیں بھی مقبوضہ جمو ں کشمیر میں ظلم اور جبر کی ہندوستانی حکومت کی اس صورتحال کی پشت پناہی کرتے ہوئے مکمل سہولت کاری فراہم کرتی ہیں۔
واپس کریں